پشاور: ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں مزید کمی کا سامنا ہےجس کے بعد تربیلا پن بجلی گھرکے 15 پیداواری یونٹ بند ہوگئے۔
ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق تربیلا پن بجلی گھرکے 15 پیداواری یونٹ بند ہوگئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم کے صرف دویونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، ڈیم سے 141 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 14600 کیوسک، اخراج 5000 کیوسک ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 1423.65 فٹ ہے جب کہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1388 فٹ ہے۔