کراچی سمیت سندھ میں آج ہفتہ کے روز سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
گزشتہ ہفتے کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند کر دیئے گئے تھے جس کی وجہ سے صارفین بالخصوص رکشہ ٹیکسی ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس ايس جی سی کےگیس سسٹم میں پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی سدرن کومیسر ہونے والی گیس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس لئۓ گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی گرز سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو کل 5 جنوری صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔