بھکر بڑی تباہی سے بچ گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔
قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر بھکر میں خانسر چوک کے قریب چھاپہ مار کر ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد کا نام محمد یوسف عرف حمزہ ہے جو رحیم یار خان کا رہائشی ہے۔
علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے 7 سالہ حبیب قتل کیس میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او نے بتایا کہ قاتل کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی لی گئی ہے اور ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔