(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکا، 7 افراد زخمی

پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں دھما کے سےسات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس لائن کے قریب ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ لیویز گاڑی کے قریب ہوا جس کے بعد امدادی ٹیمیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔
زخمیوں کو نزدیکی اسپتال کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں ثبوت و شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے پشین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات میں پاکستان کے دشمن عناصر کار فرما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کا پیچھا کرتے رہیں گے اور دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔