جنوبی افرایقا میں واقع لائن ہاؤس ایک منفرد گھر ہے، جس کے اردگرد 77 شیر رہتے ہیں۔سیاح اس گھر کو کرائے پر حاصل کر کے یہاں چھٹیاں گزار سکتے ہیں، جس کی قیمت ہے صرف 82ڈالر۔
لائن ہاؤس ایک ایسا منفرد گھر ہے، جس کے مکینوں اور شیروں کے بیچ ایک جنگلہ ہے، جس میں سے برقی رو گزر رہی ہے۔لائن ہاؤس تین کمروں کا گھر ہے جسے ہیری سمتھ، جنوبی افریقا میں واقع جنگلی حیات کے تحفظ کے مرکز میں بنایا گیا ہے۔
لائن ہاؤس میں آپ کو ٹی وی اور ائیرکنڈیشن جیسی سہولیات تو نہیں ملیں گی لیکن آپ 77 شیروں کے بیچ میں رات بسر کر سکیں گے۔
لائن ہاؤس ائیر بی این بی پر چند دلچسپ رہائش گاہوںمیں سے ایک ہے۔لائن ہاؤس سے حاصل ہونے والی آمدن ان شیروں پر ہی خرچ کی جاتی ہے۔
لائن ہاؤس میں رہنے والے مہمانوں اور شیروں کے بیچ زیادہ سے زیادہ پانچ میٹر کا فاصلہ ہوتا ہے۔ مہمان لائن ہاؤس کے ٹیرس پر باربی بی کیوبھی بنا سکتے ہیں۔ اس دوران شیر دور کھڑے انہیں دیکھتے رہتے ہیں۔
لائن ہاؤس میں ایک وقت میں 6 افراد رہ سکتے ہیں اور اس کا ایک رات کا کرایہ صرف 82ڈالر ہے۔