پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ اتنی نالائق اورنااہل حکومت زندگی میں نہیں دیکھی یہ وفاق چلا سکتی ہے ہی نہ پنجاب،18ویں ترمیم پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ہم پنجاب کی سیاست میں اپنا حصہ دالتے رہیں گے۔
لاہو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دھمکیوں سے نہیں ڈرتے نظریاتی سیست دان ہیں ۔مولانا سے آصف زرداری کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،آصف زرداری تمام قوتوں کو آپس میں ملا کر لے کر چل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی رپورٹ جعلی ہے، ہم الزامات کاعدالت میں جواب دیں گے، نیب اور دیگرادارے دبائو میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہگرینڈ الائنس کے لئے ہم کوئی کوشش نہیں کررہے،پیپلز پارٹی اکیلے بھی اپوزیشن کر سکتی ہے۔ آصف زرادری واحد سیاست دان ہیں جنہوں نے صدارت کی مدت پوری کی،سیاسی مخالفین ہمیں بدنام کرنا چاہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو اکھٹا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ حکومت الیکشن میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی،ہم نے ہر طرح کے ظلم کا سامنا کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مخصوص طاقتوں کی کوشش ہے کہ پیپلزپارٹی کو بدنام کیا جائے،جے آئی ٹی میں آصف زرداری کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر جعلی کیسز بنائے گئے، آصف زرداری نے جو موقف دیا وہ شامل ہی نہیں،اتنی نالائق اور نااہل حکومت پوری زندگی میں نہیں دیکھی جو کوئی کام نہیں کررہی۔
انہوں نے کہا کہ پیلز پارٹی کو بدنا کرنے کی کوششیں بھٹو اور بے نظیر کے دور میں کی جاتی رہیں،ٹرین چلانے والے وزیربس، ٹرین پر توجہ دیں، ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔