بریڈ فورڈ میں ہونے والے ٹریفک حادثہ میں 6پاکستانی زخمی

زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اوراوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا

               
January 7, 2019 · قومی

لندن:برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں ہونے والے ٹریفک حادثہ میں 6پاکستانی نژاد برطانوی زخمی ہوگئےجنہیں علاج کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں ہونے والے ٹریفک حادثہ میں 6پاکستانی نژاد برطانوی زخمی ہوگئےجنہیں علاج کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اوراوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا ، چاروں زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے،حادثے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔