موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سےپنجاب اور خیبر پختونخوا کے اسکول کھل جائیں گے ،سردی کی شدت میں اضافے کے باعث اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کی خبریں من گھڑت نکلیں، وزیر تعلیم پنجاب نے تعطیلات میں توسیع کی تردید کردی تھی۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے بھی سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کی تردید کی ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اسکول موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج معمول کے مطابق کھل رہے ہیں