کراچی: جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت آج ختم ہو رہی ہے۔دونوں آج بینکنگ کورٹ کے روبرو پیش ہوں گے۔جس کے بعد دونوں کی گرفتاری یا ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ہوگا۔
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہوگی، پی پی رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں کہ آصف زرداری آج بینکنگ کورٹ میں ضرور پیش ہوں گے۔
گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور ان کی بہن کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کی تھی۔