اسلام آباد : پاک بحریہ کے چار ریئر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرلز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل اطہر مختار ، وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی، وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور وائس ایڈمرل آصف خالق شامل ہیں۔ترقی پانے والے فلیگ آفیسرز کئی اہم تقرریوں سمیت کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل اطہر مختار نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا،وہ پاکستان نیوی وار کالج ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادکے گریجویٹ ہیں۔
ترجمان بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اورکرینفیلڈیونیورسٹی(UK) کے گریجویٹ ہیں۔ وائس ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا،وائس ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور بیجنگ یونیورسٹی چائنہ کے گریجویٹ ہیں۔
وائس ایڈ مرل آصف خالق نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وائس ایڈمرل آصف خالق پاکستان نیوی وار کالج ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادکے گریجویٹ ہیں۔