پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا نے سیاست کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
اداکار نے لاہور میں واقع بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
معمر رانا کے ساتھ ان کی اہلیہ مہناز بھی اس اہم ملاقات میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ معمر رانا واحد پاکستانی اداکار نہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بنے۔ ان سے قبل کراچی میں شوبز کے معروف اداکار ساجد حسن اہل خانہ سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے۔
دو برس قبل ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں ایوب کھوسہ اور قیصر نظامانی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی .