ہم سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ جائیں گے، تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتے ہیں، سینئر پی پی رہنما
ہم سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ جائیں گے، تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتے ہیں، سینئر پی پی رہنما

وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفیٰ مانگنے والے اب خود مستعفی ہوں، ترجمان بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفیٰ مانگنے والے اب خود مستعفی ہوں۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے جاری کیے ہوئے بیان میں کہا کہ عدالت نے چئیرمین بلاول اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کانام جے آئی ٹی میں آنے کو بدنیتی قرار دیا ہے، آج کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ جے آئی ٹی نے حقائق پر نہیں بلکہ سیاسی دبائو میں آکرپورٹ مرتب کی،آج جے آئی ٹی کے سیاسی اور جانبدار ہونے پر مہر لگ گئی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم پہلے د ن سے ہی کہ رہے تھے کہ جے آئی ٹی سیاسی ہے، آج سپریم کورٹ کے حکم سے پیپلز پارٹی کے موئقف کی تائید ہوئی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نےمزید کہا کہ وفاقی کابینہ چیرمین بلاول اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر معافی مانگے اوروزیر اعلیٰ سندھ سے استعفیٰ مانگنے والے اب خود مستعفی ہوں۔