اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن میںکوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، انھیں موجودہ سیاست بند گلی میں جاتی نظر آ رہی ہے۔جلد اپنی ساسی سمت کا تعین کر لوں گا۔
چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کی خبروں کی تردید اور سیاسی سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے وقت ملنا چاہیے، تاہم حکومت باتیں کم اور کام پر زیادہ توجہ دے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھانے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دینے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور کہا کہ موجودہ حکومت کا شیلٹر ہوم بنانے کا منصوبہ بھی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے عمران خان کو غیر روایتی وزیراعظم بننے کا مشورہ دیا جبکہ حالیہ ملنے والی امداد کا کریڈٹ کسی اور کو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا سہرا موجودہ حکومت کے سر نہیں۔