ڈاکٹر اسد مجید خان (فائل فوٹو)
ڈاکٹر اسد مجید خان (فائل فوٹو)

امریکا کے لیےنامزد پاکستانی سفیرڈاکٹراسدمجید خان واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔
ڈاکٹر اسد مجید سبکدوش سفیر علی جہانگیر صدیقی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، جنہوں نے گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کل پاکستانی سفارت خانے میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹراسد مجید خان اس سے قبل جاپان میں بطور پاکستانی سفیر کے کام کررہے تھے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گزشتہ ہفتے امریکہ کے لیے نامزد پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے ملاقات کی تھی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان نے ڈاکٹراسد مجید خان کو امریکا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی تھی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرے
یاد رہے کہ گزشتہ سال 29 مئی کو علی جہانگیرصدیقی نے اعزاز احمد چوہدری کی جگہ امریکا میں پاکستان کے سفیر کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 8 مارچ 2018 کو علی جہانگیرصدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔