ڈیرہ غازی خان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سرگرم رہنما راشد بخاری قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے،چار روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق راشد بخاری پر حملے کا یہ واقعہ 2 جنوری کی رات تقریباً گیارہ بجے پیش آیا تھا۔
راشد بخاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چار دن تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 جنوری کی رات ساڑھے گیارہ بجے وہ دم توڑ گئے۔
مقتول کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں اور والدین شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مقتول راشد بخاری انشورنس کمپنی کے ریجنل منیجر اور پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما تھے۔