چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے
چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے

چوہدری نثارکی اسمبلی رکنیت منسوخی کی قرارداد جمع

لاہور:سینئر سیاستدان اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثارکی رکنیت منسوخی کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ، قراردادپی ٹی آئی رکن مومنہ وحیدنے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری نثار سال 2018میں ہونے والے عام انتخابات میں پی پی 10 راولپنڈی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے،چوہدری نثارحلف نہ اٹھا کر حلقے کے عوام اور ایوان کی تضحیک کی۔
ایوان سے استدعا کی جاتی ہے کہ چوہدری نثارکی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار پی پی 10راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور تاحال رکن اسمبلی کے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا ہے۔