گرفتار ٹارگٹ کلر بابر نعیم پولیس کی تحویل میں۔ ایس ایس پی سنٹرل عارف اسلم راؤ تفصیلات بتا رہے ہیں۔
گرفتار ٹارگٹ کلر بابر نعیم پولیس کی تحویل میں۔ ایس ایس پی سنٹرل عارف اسلم راؤ تفصیلات بتا رہے ہیں۔

قتل کرکے بار بار رہا ہونے والا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ایک اہم ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے جو قتل کے مقدمات میں کئی بار گرفتار ہوا لیکن ہر دفعہ ضمانت پر رہا ہوجاتا تھا۔

ایس ایس پی سنٹرل محمد عارف اسلم راؤنے بتایا کہ ٹارگٹ کلربابر ولد نعیم الدین کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرینڈ ، ایک ٹی ٹی  پسٹل،  لوڈ میگزین 05 راؤنڈ زندہ برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر بابر ولد نعیم الدین نے شہر کراچی میں دہشت گردی بدامنی پھیلانے کے لئے کئی معصوم افراد کو اپنے ساتھیوں اقبال اور ثاقب غنی کے ساتھ ملکر قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ ان میں سے کچھ کی تفصیل یہ ہے۔

  1.  گرفتار ٹارگٹ کلر ماہ اگست سال 2010 میں تھانہ جوہر آباد میں معراج الدین ولد چراغ الدین نامی شخص کو اپنے ساتھیوں اقبال اور ثاقب غنی کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔  اس قتل کے مقدمہ 502/2010 بجرم دفعہ 302/34 میں ٹارگٹ کلر بابر ولد نعیم الدین گرفتار ہوا اور جیل بھی گیا لیکن جیل سے ضمانت پر رہا ہوکراشتہاری ہوگیاتھا۔
  2. گرفتار ٹارگٹ کلر نے اکتوبر 2010 میں تھانہ جوہر آباد میں ارسلان احمد خان ولد نسیم احمد خان نامی شخص کو اپنے ساتھیوں اقبال اور ثاقب غنی کے ساتھ مل کر اغواء کیا بعد میں فائرنگ کرکے اس کی لاش پھینک دی۔ اسے قتل کے مقدمہ 572/2010بجرم دفعہ 302/34 میں گرفتار کیا گیا۔ وہ جیل بھی گیا لیکن جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر مقدمہ بالا میں کورٹ سے اشتہاری ہوگیاتھا۔
  3. نومبر 2010 میں بابر ولد نعیم الدین نے تھانہ عزیز آباد کی حدود میں فضل احمد ولد احمد شہاب نامی شخص کو اپنے ساتھیوں اقبال اور ثاقب غنی کے ساتھ مل کر اغواء کیا بعد میں فائرنگ کرکے اسے قتل کیا اور لاش پھینک دی۔ اس قتل کے مقدمے 555/2010بجرم دفعہ 302/34 میں ٹارگٹ کلر بابر ولد نعیم الدین گرفتار ہوا اور جیل بھی گیا جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر وہ کورٹ سے اشتہاری ہوگیاتھا۔
  4. ستمبر 2013 میں وہ اپنے ساتھیوں اقبال اور ثاقب غنی کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران پکڑا گیا۔ اس کے خلاف  تھانہ گلبرگ میں مقدمہ251/2013 جرم دفعہ 353/324/34ت پ اور مقدمہ 254/2013جرم دفعہ 23(i)A درج ہوا اور اسے جیل بھیج دیا گیا۔ جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر بعدمیں مقدمہ بالا میں کورٹ سے وہ اشتہاری ہوگیا۔

ایس ایس پی سنٹرل محمد عارف اسلم راؤ نے مزید بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر ایڈیشنل آئی جی صاحب کی ٹارگٹ کلر لسٹ سال 2014میں 01 سریل میں مطلوب تھا۔ اس سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔