نجی ایئرلائنزکو اووربکنگ کرنے پرجواب دینا ہوگا۔فائل فوٹو
نجی ایئرلائنزکو اووربکنگ کرنے پرجواب دینا ہوگا۔فائل فوٹو

گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔غلام سرور خان

اسلام آباد:وزیرپٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حکومت گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہشمند بین الاقوامی کمپنیوں کی بھر پور معاونت کرے گی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے مٹسوبشی کے وفد سے ملاقات کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر کہا کہ گیس مارکیٹ کی توسیع میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی،بہترین شہرت کی حامل بین الاقوامی کمپنیاں پیٹرولیم ڈویژن سے مسلسل رابطے میں ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ محلِ وقوع کے لحاظ سے پاکستان مائع قدرتی گیس( ایل این جی) کے بڑے ذخائر سے مستفید ہو سکتا ہے،حکومت وقت اس ضمن میں مستقبل کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے تحت پیش رفت کر رہی ہے۔

وفد نے وفاقی وزیر کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔