الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی خلاف ورزی کرنے پر7 یوم میں جوابداہی کا حکم دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی خلاف ورزی کرنے پر7 یوم میں جوابداہی کا حکم دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ٹی وی چینلز کو غیراخلاقی ڈراموں کی نشریات روکنے کا حکم

اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) تمام ٹی وی چینلز کو متنازع اورغیراخلاقی موضوعات پر مبنی ڈراموں کی نشریات کو فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔
پیمرا کے ہدایت نامے میں ٹی وی چینلز کی توجہ حالیہ دنوں میں پیش کیے جانے والے موضوعات اور ان کی عکس بندی کی طرف دلائی گئی ہے۔
پیمرا کے بیان میں کہا گیا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ ٹی وی ڈرامے بتدریج اپنا معیار کھوتے جا رہے ہیں اور سماجی اور روایتی طرزِ زندگی کے برعکس مواد نشر کر رہے ہیں، جس کے تحت متنازع و غیر اخلاقی معاملات و موضوعات پر ڈراموں کی عکس بندی معمول بن گیا ہے۔
بیان کے مطابق نامناسب لباس اور حرکات بھی آج کل کے ڈراموں کا خاصہ بن چکی ہیں، لہٰذا اس طرح کے ڈرامے ناظرین کے لیے ذہنی اذیت اور کوفت کا سبب بن رہے ہیں اور ناظرین کی جانب سے ڈراموں کے مواد، استعمال کی جانے والی زبان، مکالمے، جملوں اور عکس بندی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر لاتعداد شکایات موصول ہو رہی ہیں۔