واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ امریکی نمائندے خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زادآج سے خطے کا دورہ شروع کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی نمایندہ خصوصی برائےافغانستان4ملکی دورےپرروانہ ہورہےہیں
8سے21جنوری تک بھارت،چین،افغانستان اورپاکستان کادورہ کریں گے اورافغان مسئلہ کےسیاسی حل کیلئے سینئرحکام سےملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان بدھ کو قطر میں ہونے والے مذاکرات طالبان کی جانب سے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ نے افغان طالبان کا یہ مطالبہ منظور کرلیا تھا کہ مذاکرات کا مقام جدہ سے قطر منتقل کردیا جائے تاہم امریکی حکومت کی جانب سے بات چیت میں کابل انتظامیہ کو شامل کرنے پر اصرار کیا گیا جس پر طالبان نے مذاکرات منسوخ کردیئے۔
سینیئرطالبان رہنما نے کہا تھاکہ مذاکرات میں افغان حکام شریک نہیں ہونگے۔طالبان رہنما کے مطابق مذاکرات بدھ اور جمعرات دو روز تک جاری رہنے تھے۔ جن میں امریکی فوجیوں کی واپسی، قیدیوں کے تبادلے اور طالبان رہنمائوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہٹانے پر بات ہونی تھی۔