واشنگٹن:ناسا کی سیارے تلاش کرنےکیلئےبنائی گئی جدید ترین دوربین نےپہلی دریافت کے طورپر زمین سے تین گنا بڑے زمین جیسے سیارے کوتلاش کیا ہے جو زمین سے 53نوری سال کے فاصلے پر ہے ۔
یاد رہے کہ ایک نوری سال وہ فاصلہ ہے جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے۔ روشنی کی رفتار ایک لاکھ 86 ہزار میل فی سیکنڈ ہے۔
ناسا کی جدید ترین دوربین نے اپنی تنصیب کے ابتدائی تین ماہ میں خلا میں تین بڑی چیزیں دریافت کیں ہیں جن میں ایک بڑی زمین اور پتھریلی دنیا بھی شامل ہے۔
53نوری سال کے فاصلے پر سامنے آنے والے سیارہ کو ایچ ڈی 21749بی کانام دیا گیا ہےجس کے مدار کا سفر 36دن میں پورا ہوتا ہے۔اس سیارہ کا درجہ حرارت 300ڈگری فارن ہائیٹ ہےجوبہت زیادہ ٹھنڈاہے ،اس سیارے کی دریافت کا اعلان سیاٹل میں امریکی آسٹرونومیکل سوسائٹی کی 233ویں میٹنگ میں کیا گیا۔
محقق ڈیانا ڈراگومیر کاکہنا ہے کہ یہ انتہائی سرد چھوٹا سیارہ ہےجس کےگرد ایک روشن ستارے کے بارے میں ہم جانتے ہیں۔