(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

چھوٹے بھائی کے ہاتھوں 2بڑے بھائی قتل

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں زمین کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، دوسرے بھائی کو پہلے اغوا کیا، پھر اسے قتل کرکے لاش نہر میں بہا دی۔
پولیس کے مطابق گاؤں لکھیا کے رہائشی اصغر کا مبینہ طور پر اپنے دو بھائیوں ظفر اور نصر اللہ سے زمین کا تنازع تھا۔
6 روز قبل اصغر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بڑے بھائی نصر اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس نے اصغر اور اس کے بیٹے سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
بعد میں اصغر اور اس کے ساتھیوں نے دوسرے بھائی ظفر کو بھی اغوا کیا اور قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں بہادی، جو بعدازاں لیہ کے قریب سے ملی۔
پولیس کے مطابق اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مرکزی ملزم اصغر سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔