وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہےکہ ستر سال بعد بھی ہماری تعلیمی کارکردگی بہتر نہیں ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم کرنے کے باوجود اعلیٰ تعلیم کا معیار بہتر نہیں ہوسکا ہے۔
اسلام آباد میں قومی نصاب کونسل کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم نظام ہمیں ایک قوم نہ بنا سکی ، ریاست معیاری تعلیم فراہم نہیں کر سکی، یکساں تعلیمی نظام بھی ریاست ختم نہ کر سکی ۔
ملک میں امیر اور غریب کے لیے یکساں نظام تعلیم ہو گا،وفاقی وزیر تعلیم
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم ملکی ضروریات کے مطابق تعلیمی نصاب تیار نہ کر سکے، ستر سالوں میں بھی ہمارا تعلیمی معیار بہتر نہ ہوا، شرح خواندگی آگے جانے کے بجائے پیچھے گئی ہے ، آج بھی دو کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
شفقت محمود نے مزید کہاکہ سرکاری تعلیمی نظام کی خامیوں کے باعث پرائیویٹ اسکولوں کو فروغ ملا۔