اسلام آباد: چیئرمین نیب نے افسران کے بیرون ملک نجی دوروں پر پابندی عائد کردی،قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب افسران کے بیرون ملک نجی دوروں پابندی لگادی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق نیب کے تمام افسران پر ہوگا تاہم عمرہ پر جانے والوں کے لیے اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر اور ٹکٹس ریزرویشن بھی روک دی گئی ہے