15 ستمبر تک مون سون شہر سے رخصت ہو جاتا ہے،مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
15 ستمبر تک مون سون شہر سے رخصت ہو جاتا ہے،مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

کراچی میں جمعہ کو بوندا باندی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے موسم ابر آلود ہو جائے گا اور تیز ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو جائے گا،جمعہ کو بوندا باندی کا امکان ہے۔

مھخمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سرد اور خشک ہواؤں کی لپیٹ میں آگیا رواں ماہ جنوری میں وقفے وقفے سے سرد ہواؤں کے کئی سلسلے آنے کا امکان ہے ہوا کا زیادہ دباؤ کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، عام دنوں میں چلنے والی ہوائیں غیر معمولی ہواؤں میں تبدیل ہوسکتی ہیں کراچی میں شدید سردی سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔

شدید سردی کے دوران گیس غائب ہونے سے شہری کھانا پکانے اور نہانے کے لیے پانی گرم کرنے سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشیدکے مطابق 10سے14جنوری کے درمیان شہرمیں معمول سے تیزرفتارشمالی ہوائیں چل سکتی ہیں، اس کے نتیجے میں سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

عبدالرشید کے مطابق ہوا کا دباؤ( ہائی پریشر) شہر کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے عام دنوں میں چلنے والی ہوائیں غیر معمولی ہواؤں میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔