فیاض الحسن چوہان (فائل فوٹو)
فیاض الحسن چوہان (فائل فوٹو)

یہ لوگ منتیں کرتے ہیں کہ لندن جانے دو، فیاض الحسن

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یہ لوگ منتیں کر رہے ہیں کہ لندن جانے دو، یہ لوگ قومی مجرم ہیں ، قومی کھیل کی طرح قومی مجرم کی حفاظت بھی کرنا پڑتی ہے۔

فیاض الحسن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرنے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حمزہ کے تایا کے خلاف جے آئی ٹی نے شواہدپیش کئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پنجاب کو 12 سو ارب کا مقروض کر گئے، حمزہ شہباز پچھلی حکومت میںکی گئی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ ان سے یو اے ای کے ولی عہد کا دورہ ہضم نہیں ہورہا، یہ لوگ سوچ رہے تھے کہ ہمارے بغیر کوئی نہیں آئے گا، یو اے ای ، سعودیہ عرب اور چین نے دیکھا کہ دیانتدار قیادت آئی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سو سو اہل و عیال کے ساتھ دورے کیا کرتے تھے، ملک عمران خان کا مختصر وفد دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔

فیاض الحسن نےمزید کہا کہ نواز شریف سے 75سو کارکن ملنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی ایشو کی بنا پر سب کو ملنے نہیں دیا جا سکتا۔