پاکستان میں غیرملکی سفارت کاروں کیلئے ہر سال ویزا لینے کی پابندی ختم

غیرملکی سفارت کاروں کوپاکستان آمد کے بعد ایک ہی بار ویزا لینا ہو گا،ذرائع کے مطابق ویزا پالیسی سفارت کاروں کی سہولت کے لئے تبدیل کی گئی ہے۔

               
January 10, 2019 · قومی
ایک شخص ویزا فارم پر کر رہا ہے ۔فائل فوٹو

ایک شخص ویزا فارم پر کر رہا ہے ۔فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان میں غیرملکی سفارت کاروں کوہرسال ویزا لینے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

غیرملکی سفارت کاروں کوپاکستان آمد کے بعد ایک ہی بار ویزا لینا ہو گا۔ذرائع کے مطابق ویزا پالیسی سفارت کاروں کی سہولت کے لئے تبدیل کی گئی ہے۔

ذرائع دفترخارجہ کے مطابق کا کہنا ہے کہ ویزے کی معیاد سفارت کاروں کو پاکستان میں تعیناتی کی مدت تک رکھی جائے گی۔