کراچی:ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کا سیٹ اپ جیل میں فعال کیا جارہا ہے۔بھینس کالونی سے گرفتار ملزم محمد روشن نے تفتیشی کے دوران سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کا قریبی ساتھی ہے، ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل میں متحدہ لندن کا سیٹ اپ سرگرم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
قید ملزمان سے متحدہ لندن کے رہنماؤں نے رابطے بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔
ملزم نے کورنگی سیکٹر ممبر ابو ہریرہ اور دیگر کے ساتھ مل کر پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا جبکہ ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو ہی سمندر کنارے قتل بھی کرچکا ہے
ملزم نے حیدری میں 4 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، زمان ٹاؤن میں بھی 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا جرم قبول کیا
ملزم کو قتل کے احکامات سابق سیکٹر انچارج رئیس مما دیتا تھا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کا سابق سیکٹر انچارج رئیس مما پہلے ہی جیل میں قید ہے۔
ٹارگٹ کلر رئیس مما نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے یہ اعتراف کیا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کی قیادت کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا۔