چین کے ایک چڑیا گھرمیں کرپشن کا نشانہ بننے والا بھوکا شیر مٹی کھانے پر مجبور ہوگیا۔ ایک سیاح نے شیر کو مٹی کھاتادیکھ کر اس کی وڈیو بنالی جس کے بعد شیر کو اس حال میں پہنچانے کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔
چینی شہر ووہان میں سیاح نے دبلے پتلے سفید شیر کے مٹی کھانے کی وڈیومقامی میڈیا کو فراہم کردی تاکہ اس سلسلے میں لوگوں کو متوجہ کیا جاسکے۔
وڈیو وائرل ہونے پر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے وضاحتی بیان جاری کیاکہ اس دن شیر کے رکھوالے نے شیر کو تین مرغیاں کھانے کیلئے دیں تھیں۔
انٹرنیٹ پر اس دبلے پتلے سفید شیر کی مٹی چاٹنے کی وڈیودیکھنے والے چینی شہری بہت زیادہ پریشان ہوگئے اورانہوں نے ٹوئٹرپر اپنے شدید غم وغصہ کااظہار کیا جبکہ اکثریت نے چڑیا گھر کی انتظامیہ کا موقف ماننے سے ہی انکار کردیا۔
ایک چینی ٹوئٹر صارف کاکہنا تھا کہ کیا چڑیاگھر کے رکھوالے شیر کی خوراک کھا گئے ؟
ایک دوسرے ٹوئٹرصارف نے حیرت کااظہارکرتے ہوئے سوال کیا کہ ایک شیر کو دن بھر میں صرف تین مرغیاں دی گئیں؟ کیا اتنی سی خوراک اس کیلئے کافی ہوتی ہے؟
اگرچہ چڑیا گھر کے حکام شیر کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک نہ ہونے پر مصر ہیں تاہم یہ سوال باقی ہے کہ شیر مٹی کیوں کھا رہا تھا،اس کی کوئی وضاحت دی جاسکی ہےکیا؟
معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ چینی ٹی وی نے یہ ویڈیو اپنے ٹوئیٹر اکاؤٹس پر شیئر کی۔
#ICYMI Thin tiger suspected of being abused photographed eating dirt at zoo pic.twitter.com/MUBKMvNv4Z
— CGTN (@CGTNOfficial) January 10, 2019