سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو
سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو

پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز 14 دن بعدکھل گئے

آج کا سورج اسلام آباد اور پنجاب والوں کےلئے دو خوشخبریاں لایا،14 روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئےاورسی این جی کی قیمت میں بھی پانچ روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔
گزشتہ سال 28 دسمبر سے بند ایل این جی ٹرمینل کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیااور دوہفتے کے بعد پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے اور سی این جی ملنا شروع ہوگئی ہے۔
صارفین کیلئے دوسری بڑی خوشخبری قیمت میں کمی ہے۔ آج سے سی این جی فی کلو 5 روپے کم قیمت پرملے گی۔ چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے قیمتوں میں 5 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا۔
وزارت پیٹرولیم کے مطابق سی این جی سٹیشنز پر صبح 6 بجے سے گیس بلا تعطل دستیاب ہوگی۔ اسٹیشنز کھلتے ہی دو ہفتوں سے منتظر صارفین پہنچے تو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی جہاز آج کراچی پہنچےگا جس کے بعد کل سے پاور پلانٹس کو بھی ایل این جی فراہم کردی جائےگی جس سے بجلی پیداوار میں اضافہ اور لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گی۔