حافظ آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سرکاری وکیل کو قتل کردیا، ملزم جائے واردات سے فرار ہو گئے، پولیس نے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ نائلہ امجد کو کسوکی روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ سول کورٹ میں پراسیکیوٹر تھیں۔
خاتون سرکاری وکیل کی لاش اسپتال متنقل کردی گئی جبکہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔