واہ کینٹ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

واہ کینٹ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس

               
January 11, 2019 · اہم خبریں, قومی
مقتول پولیس اہلکار کی تصویر

مقتول پولیس اہلکار کی تصویر

پنجاب کے شہر واہ کینٹ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا، اس دوران منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔
منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاض شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔