لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کیس میں راجہ پرویز اشرف اور ڈرائیور کو نوٹس جاری کردیئے اور انہیں 17 جنوری کو عدالت طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکار کی ہلاکت پر متوفی کے والدکی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ متوفی ذیشان عباسی گھرکاواحد کفیل تھا،ذیشان عباسی سابق وزیراعظم پرویزاشرف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا، پرویزاشرف نے تسلیم کیا ٹکرمارنےوالی گاڑی ان کی تھی۔
عدالت سے استدعا ہے کہ پرویزاشرف کو 2 کروڑ روپے ادائیگی کاحکم دے۔
عدالت نے متوفی کے والد کی درخواست پر راجہ پرویزاشرف اورڈرائیورعابد نوازکو نوٹس جاری کر دیا انہیں 17 جنوری کو عدالت طلب کر لیا۔