پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

’چور ڈاکو کہنے والوں کی باجی ہی چور نکلیں‘

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی ہی چور نکلیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ علیمہ باجی کے غیر قانونی جائیداد کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور پاکستان تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس ہیں،علیمہ باجی نے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بورڈ اور پارٹی فنڈ سے بیرونِ ملک اربوں کی جائیداد خریدیں۔
ان کاکہناتھا کہ فواد چوہدری آئیں بائیں شائیں نہ کریں، علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیں، عمران خان علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے، عمران صاحب علیمہ باجی کو این آر او کیوں دیا۔
ترجمان (ن) لیگ نےکہا کہ چوروں کی بارات ہے، حکومت کے دولہا وزیراعظم عمران صاحب ہیں، علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دار ہیں، چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں، کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں کی غیر قانونی جائیداد خریدی گئیں۔
مریم اورنگزیب مزیدکا کہنا تھا کہ فواد چوہدری صاحب عوام کو بتائیں کہ مریم نواز پاکستان کی کتنی دفعہ وزیراعظم رہی ہیں، نواز شریف نے اپنی تین نسلوں اور تین دہائیوں کا جواب دیا، جعلی وزیراعظم، جعلی حکومت، جعلی مینڈیٹ، جعلی اکاؤنٹس اورعلیمہ باجی کی چوری پر قوم سے خطاب کب کریں گے۔