ملزم یونس اور مقتول فوزیہ کی فائل فوٹو
ملزم یونس اور مقتول فوزیہ کی فائل فوٹو

بیوی کو زہر دے کر مارنے والا شوہر گرفتار

کراچی میں بن قاسم پولیس نے بیوی کے قتل میں ملوث شوہرکو گرفتار کرلیا۔ پولیس  کے مطابق ملزم یونس نے گھریلو ناچاکی پراپنی اہلیہ فوزیہ کو زہردیا تھا۔

مقتولہ فوزیہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ فوزیہ اکثر سسرال والوں کی جانب سے مارپیٹ اور جان سے مار دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کرتی تھی۔

مقتولہ کے ورثا نے مزید کہا کہ مرنےسے کچھ روزقبل بھی مقتولہ نے کہا کہ سسرال والوں نے زبردستی زہر پلایاہے،داماد نے علاج خود کرانے کی ضد کی اور مرنے کے بعد لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے گھر والوں نے داماد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس کے بعد یونس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔