کمشنر کراچی سے ایک وفد ملاقات کر رہا ہے۔فائل فوٹو
کمشنر کراچی سے ایک وفد ملاقات کر رہا ہے۔فائل فوٹو

اسکول وینز میں گیس سلنڈر کے خلاف مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک پولیس کو اسکول وینز میں گیس سلنڈر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں اسکول گاڑیوں کے معیار کے لیے موجود قانون کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں اسکول گاڑیوں کےلئے پیلا رنگ مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مالکان کواسکول گاڑیوں کا پیلا رنگ کرنے اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کےلئے ایک ماہ کا وقت دینےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک، سیکریٹری آر ٹی اے محکمہ تعلیم اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کراچی اسکولز وینزایسوسی ایشن ایکسپلوزیو ڈپارٹمنٹ حکومت پاکستان ہائی ڈرو کاربن ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آل پرائیویٹ اسکولز آنرز ایسوسی ایشن اور دیگر کی شرکت کی۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہناہے کہ اسکول وینزمیں گیس سلنڈرر کے استعمال پر قانونی طور پرپابندی عائد ہے، قانون ہر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک  نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہا کہ اسکول گاڑیوں کے معیار کےلئے موجود قانون کے مطابق گیس سلنڈر کا استعمال غیر قانونی ہے۔

کمشنرکراچی نے مزید کہا کہ اسکول  گاڑیوں کےلئے پیلا رنگ ضروری ہے،اسکول بس مالکان قانون ہرعمل کریں۔آگ بجھانے والے آلہ کی موجودگی آور سیفٹی کے دیگر قوانین ہر عملدرآمد کرایا جائے گآ ۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ گیس سلنڈرزغیر محفوظ ہیں، بچوں کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے،والدین تعاون کریں پہلی ترجیح بچوں کی حفاظت ہو نی چاہیے۔