سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکرغیرت کے نام پر قتل کے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہمورخہ 18دسمبر 2018 ء کو قائد آباد کے علاقے ملیر ندی سے ایک لاش بر آمد ہوئی تھی جسے قتل کر کے ملیر ندی کی جھاڑیوں میں پھینک دیاگیاتھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرالآصف اسکوائر اور قائد آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دونوں ملزمان عبدالصمد ولد محمد ربانی اور پردیس خان ولد محمد ربانی کو گرفتار کر لیا،
ترجمان کے مطابقابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مقتول نمروز عرف نوروز خان ولد محمد اکبر کو غیرت کے نام پر قتل کرکے اس کی لاش کو ملیر ندی کی جھاڑیوں میں پھینک دیاتھا۔مقتول کوئٹہ کا رہائشی تھا اور چمن سے کراچی چلنے والی بس کا ڈرائیور تھا۔
دونوں ملزمان کو برآمد کیے گئے اسلحے سمیت قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔