اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدرماریہ اسپینوزا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر یں گی،ماریہ اسپینوزاسے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے گذشتہ روز ملاقات کی۔
ملیحہ لودھی کے مطابق ملاقات میں جنرل اسمبلی کی صدرکےدورہ پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی، 8 سال بعد جنرل اسمبلی کے صدرپاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔
ملیحہ لودھی کے مطابق جنرل اسمبلی کی صدرماریہ اسپینوزا وزیر اعظم پاکستان ،صدرمملکت اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ماریہ اسپینوزا خواتین ممبران اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گی جبکہ جنرل اسمبلی کی صدر کوعالمی، علاقائی معاملات،کشمیر کی صورتحال پرآگاہ کیا جائے گا۔