تھر میں بچوں کی ہلا کتوں کا سلسلہ نہ رک سکا

سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

               
January 12, 2019 · اہم خبریں, قومی
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

صحرائے تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 3ننھے پھول مرجھا گئے۔ انتقال کرنیوالےبچوں کی عمریں3ماہ ،4ماہ اور ایک نومولودتھا۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 22 ہو گئی۔