شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے
شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے

شہباز شریف سے اے پی سی کی سربراہی چھیننے کیلئے شیخ رشید سرگرم

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ وفاقی حکومت مجھے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں شامل کرے، شہباز شریف کو پی اے سی کی سربراہی دینے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کونہیں بٹھایا جا سکتا، شہباز شریف اپوزیشن لیڈر تو ہوسکتے ہیں لیکن پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمیں بلکل نہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پیر کو اس سلسلے میں وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، حکومت اپنے ایک رکن کو واپس لے کر مجھے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں شامل کرے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے معاملات کو دیکھنے والی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی مجھے سونپی جائے، میں مسلم لیگ (ن) کے معاملات کا آڈٹ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پی ٹی آئی کو جوابدہ نہیں۔ عمران خان سے اچھے تعاقات ہیں جس پر فخر ہے۔

شیخ رشید نے مزیدکہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیںہے، مریم نوازبیٹی کی طرح ہے، ان کے خلاف کوئی منفی بات نہیں کی ۔