پیپلز پارٹی کی رہنما اوررکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مصنف شہزاد اکبر ہیں،بلاول ہاؤس بینظیرکاگھرہے،جےآئی ٹی میں اس پرکیچڑاچھالا گیا۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
آصف زرداری سابق صدرہیں،انھیں عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے،ہماری قیادت کے خلاف حکومت انتقام کی ہرحد پارکر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پارلیمنٹ میں آئے مگر یہ نہیں آرہے، ہمارے پاس شواہد ہیں توکیوں نہ حکومتی شخصیات کیخلاف عدالت میں جائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم،علیمہ،جہانگیرترین،علیم خان کیخلاف ہرفورم پرجائیں گے،علیمہ خان کی 450 ملین ڈالرزکی پراپرٹی نیوجرسی میں نکلی، کیااس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ جائز نہیں،اس کا تعلق بتایاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم ہیں،چاہتےہیں وہ پارلیمنٹ میں آکرجواب دیں،پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کےکئی وزرائےاعلیٰ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن منشور کرپشن کے خلاف نعرہ تھا، حکومت میں آکرکرپشن کےمعاملےمیں ان کےدہرےمعیارہوگئےہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نےدو تو کیا کئی پاکستان بنا رکھے ہیں تحریک انصاف کا نعرہ دو نہیں ایک پاکستان کا تھا۔