بالائی علاقوں میں برف باری ،بارش جاری، مری میں صفائی شروع

ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں برف باری کا سلسلہ تھم گیا تو کہیں برف باری اوربارش جاری ہے، مری اورگلیات میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی زوروشورسے جاری ہے۔

ضلع ہنزہ میں دو روز کے وقفے کے بعد برف باری کا سلسلہ پھر دوبارہ شروع ہوگیا ہےجبکہ دیربالا میں لواری ٹنل کے اطراف بھی شدید برف باری جاری ہے

ضلعی انتظامیہ نے لواری ٹنل کے باہر پھنسنے والےمسافروں کی سہولت کےلیے کنٹرول روم بنادیاگیا ہے

نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں برف باری کا سلسلہ تھم گیا تو کہیں برف باری اوربارش جاری ہے، ضلع ہنزہ میں دو روز کے وقفے کے بعد برف باری کا سلسلہ پھر دوبارہ شروع ہوگیا ہے

دیربالا میں لواری ٹنل کے اطراف بھی شدید برف باری جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے لواری ٹنل کے باہر پھنسنے والےمسافروں کی سہولت کےلیے کنٹرول روم بنادیاہے

ادھر مری اورگلیات میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی زوروشورسے جاری ہے۔