العریبیہ، رمضان، شریف فیڈ اور ڈیری ملزکےخلاف انکوائری شروع ہوگئی ۔فائل فوٹو
العریبیہ، رمضان، شریف فیڈ اور ڈیری ملزکےخلاف انکوائری شروع ہوگئی ۔فائل فوٹو

عمران نیازی کوعلیمہ خان کی جائیداد کا حساب دینا ہو گا،حمزہ شہباز

مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہبازنے کہا کہ نیازی صاحب آپ کی زبان نہیں تھکتی تھی کہ نواز شریف منی ٹریل لائیں،علیمہ خان کی جائیدادیں اب نیو جرسی میں نکلی ہیں،اب یہ مکافات عمل ہے گھر کی بات سامنے لانی ہوگی،آپ کوہیلی کاپٹر کیس کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت 100 یوٹرن لے گی،یہی پی ٹی آئی طعنے دیتی تھی ایم پیز کو فنڈ نہیں دیں گے ،آج بڑا یو ٹرن ہے ۔ ہمارادامن صاف ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیلیے ایک پاکستان اورنیازی صاحب کے احتساب کے معاملے پر دوسرا پاکستان،عمران نیازی کے ہر اقدام سے انتقام کی بوآتی ہے،عمران نیازی کا اپنادامن داغدار ہے،اپوزیشن کیخلاف کس منہ سےچور ڈاکوکےنعرےلگاتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آج ایوان میں مفادات کے تنازع پر بل آرہا ہے،آپ کے وزیر مہمند ڈیم میں حصہ دار ہیں یہ مفادات کا تنازع نہیں تو کیا ہے،پی ٹی آئی کے وزرا طوطا مینا کی کہانی سناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری بینچوں پر بیٹھنےوالوں کیلیے کوئی ای سی ایل نہیں ،یہ دہرا معیار ہے،قبلہ درست کرلیں تو اپوزیشن آپ کا ساتھ دینے کو تیار ہے ۔

ان کا کہا تھا کہ عمران نیازی کنٹینر پر چڑھ کرعوام سےمعافی مانگیں گےکہ جھوٹ بولتا تھا،وہ دن آنے والا ہے جب نیازی صاحب دوبارہ کنٹینر پر چڑھیں گے،لیکن آپ کےجو لچھن ہیں،آپ کی قابلیت ہےنہ اہلیت کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔