متحدہ لندن کے گرفتار کارکن سے برآمد ہونے والا آوان بم
متحدہ لندن کے گرفتار کارکن سے برآمد ہونے والا آوان بم

پولیس نے متحدہ لندن کا کارکن گرفتار کرلیا

ملیرسٹی پولیس نے غازی ٹاؤن سے متحدہ لندن کا کارکن گرفتارکرلیا،ملزم شہبازعرف ماماسے غیر قانونی اسلحہ، آوان بم اورایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

متحدہ لندن کا گرفتار کارکن اور برآمد ہونے والا سامان
متحدہ لندن کا گرفتار کارکن اور برآمد ہونے والا سامان

ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ ملزم نے دوران تحقیقات اعتراف کیا کہ وہ بھتہ لینے آیا تھا، پولیس ننے گرفتارکر لیا،ملزم متحدہ لندن کے کارکن اصغراور حامد پیا کادوست ہے۔

ایس ایس پی ملیرکا کہنا ہے کہ کاروائی خفیہ اطلاع پرکی گئی۔ملزم شہباز عرف ماما نے 2013 میں سعید بھرم کے کہنے پرسُنّی تحریک کے کارکن کاشف قادری کے قتل میں سہولت کاری کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاشف قادری کو5 نمبرشاہ فیصل کالونی میں کالادانش، کالی بلوچ، ثاقب، اورارشاد نے گولیاں مارکر قتل کیا۔

سید عرفان علی بہادر نے بتایا کہ گرفتارملزم 2010 میں متحدہ لندن کیلئے برنس روڈ، ریڈیوپاکستان، شاہ فیصل کالونی اور کراچی کے مختلف علاقوں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔

ترجمان پولیس کا کہناہے کہ ملزم کے مطابق وارداتوں کیلئے اسلحہ پارٹی دیا کرتی تھی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف منشیات، غیر قانونی اسلحہ سمیت دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمات کا اندراج کرلیا۔