فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کےمبصرمشن کی2 گاڑیاں برف میں دھنس گئیں

گلگت میں اقوام متحدہ کےمبصر مشن کی2 گاڑیاں خنجراب میں برف میں دھنس گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں اہلکاروں کو خنجراب سیکیورٹی فورس کےجوانوں نےبحفاظت ریسکیو کرلیا ہے،برف میں دھنسی دونوں گاڑیاں نکالنےاورواپس لانے کیلیےکل آپریشن کیاجائےگا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 16 ہزارفٹ بلند درہ خنجراب پر شدید سردی سے دونوں گاڑیوں کےانجن جام ہوئے جس کے باعث گاڑیاں برف میں پھنس گئیں۔

واضع رہے کہ ملک کے شمالی علاقہ جات میں موسم سخت سرد ہے اورشدید برف باری ہو رہی ہے۔