کراچی میں قتل کیے گئےایم کیوایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کےقتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نےعلی رضا عابدی کی رہائشگاہ کے باہر تعینات سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس معطل کرکے لائسنس معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ غیرتربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز فراہم کرنے پر لائسنس معطل کیا گیا۔
واضع رہے کے علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018 کو انکی رہائشگاہ کےباہرقتل کیا گیا تھا۔