خواتین کو ساتھ ملاکر موٹر سائیکلیں چھیننے والا گروہ گرفتار

تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں کی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پورے گینگ کو دھر لیا گینگ میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں

تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے پیر کے روز کارروائی کرتے ہوئے شہری سے چھینا چھپٹی کرنے میں مصروف 4ملزمان کو موقع واردات پر ہی گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں ایک خاتون رخسانہ زوجہ امیر حمزہ اور بلال ولد امیر حمزہ، عاطف ولد عابداور ساجد ولد تنویر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا منظم گینگ ہے جس میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ دوسری لڑکی رابعہ اور ایک ملزم  کاشف موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلز،3 پسٹول بمعہ راؤنڈ، 5 موبائل فون، چھینی گئی رقم اور موٹر سائیکلوں کے چیچس برآمدکر لیے۔

پولیس نے ملزمان کیخلا ف مقدمات درج کرلئے ہیں اور تفتیش شروع کرکے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔