فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی۔ 2 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گرد علی حیدرگیلانی کے اغوا اور حساس ادارے کے افسرکے قتل میں ملوث تھے

               
January 15, 2019 · اہم خبریں, قومی

پنجاب پولیس کے کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے فیصل آبادمیں کارروائی کرتے ہوئے علی حیدرگیلانی کے اغوااورحساس ادارے کے افسرکے قتل میں ملوث 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عدیل اورعثمان کےنام سےہوئی ہے

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کااعلامیہ میں کہناہے کہ پنجاب پولیس کے کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے فیصل آبادمیں کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے اغوااورحساس ادارے کے افسرکے قتل میں ملوث 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عدیل اورعثمان کےنام سے ہوئی ہے، دہشت گرد ملتان میں حساس ادارےکےافسران کےقتل سمیت امریکی شہری اورعلی حیدرگیلانی کےاغوامیں بھی ملوث تھے۔