اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز میں نیب کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی،اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ21 جنوری کو اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ نیب کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
ڈویژن بینچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہو گا،ڈویژن بنچ ایک ہی دن نیب اور نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا میں اضافہ کی استدعا کر رکھی ہے جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں ان کی بریت کو چیلنج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔