(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرآپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایف سی بلوچستان نے ایک افغان شہر ی کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مواصلاتی آلات اور بارودی سرنگیں بنانے والا مواد بھی برآمدکیا گیا۔